پاک بھارت معرکے سے قبل ہی بھارتی ٹیم میں پھوٹ پڑگئی، وریندرسہواگ اور کپتان دھونی کی سردجنگ, سہواگ کی شرکت مشکوک۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق بھارتی ٹیم کے کپتان ایم ایس دھونی اور سہواگ کے درمیان سرد جنگ اسوقت منظرعام پرآئی جب بھارتی کپتان نے پریکٹس سیشن میں مسلسل دو روز سہواگ کو نظرانداز کیا اور انہیں نیٹ پر نہیں بلایا۔ ذرائع کے مطابق دھونی آسٹریلیا کیخلاف عمدہ کارکردگی پر عرفان پٹھان کو سہواگ پر ترجیح دے رہے ہیں اور اس بات کا قوی امکان موجود ہے کہ وہ پاکستان کیخلاف میچ میں عرفان پٹھان کو فائنل الیون میں برقرار رکھیں گے۔ ذرائع کے مطابق پریکٹس سیشن کےدوران کھلاڑیوں کے درمیان غیرمعمولی تناؤنظر آیا اور سب نے سنجیدگی سے صرف اپنی پریکٹس پر زور دیا۔ گوتم گمبھیر، یووراج سنگھ اور سریش رائنا نے بھی پریکٹس سیشن
میں معمول کے ہنسی مذاق سے گریز کیا۔