بھارت اقوام متحدہ ورکنگ گروپ کو مقبوضہ کشمیر میں حراستی گمشدگیوں کی تحقیقات کی اجازت دے: لاپتہ افراد کے لواحقین کا مطالبہ
سرینگر (کے پی آئی )لاپتہ افراد کے لواحقین کی تنظیم اے پی ڈی پی نے مطالبہ کیا ہے کہ جبری یا غیر رضا کارانہ گمشدگی کے بارے میں اقوام متحدہ کے ورکنگ گروپ کو کشمیر میںحراستی گمشدگیوں کی تحقیقات کی اجازت دی جانی چاہیے۔لاپتہ افراد کے لواحقین پرتاب پارک میں خاموش دھرنے پر بیٹھے ہوئے تھے۔اس موقع پر اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان نے جبری یا غیر رضا کارانہ گمشدگی کے بارے میں اقوام متحدہ کے ورکنگ گروپ کو انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات کرنے کی اجازت دی لیکن بھارت جمہوریت کا دعویدار ہے اس کے باوجود وہ اس گروپ کو کشمیر میںلاپتہ افراد کی تحقیقات کی اجازت نہیں دے رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیر میں آٹھ ہزار کے قریب افرادلاپتہ ہیںجبکہ چھ ہزار سے زائد قبریں ہیں ۔انہوں نے کہا کہ حراستی گمشدگیوں کے حوالے سے ابھی تک عدلیہ اور حکومت نے کوئی بھی مثبت قدم نہیں اٹھایا۔انہوں نے انسانی حقوق کی بین الاقوامی اداروں سے مداخلت کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ بھارت پر دباﺅ بڑھا ئیں کہ وہ بین الاقوامی اداروں کو جموںوکشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کی تحقیقات کرنے کی اجازت دیں ۔