میاں چنوں + کبیروالا + ٹھٹھہ صادق آباد (نامہ نگار + خبر نگار) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور مسلم لیگی رہنما غلام حیدر وائیں کی 17ویں برسی منائی گئی‘ مختلف شہروں میں قرآن خوانی اور تعزیتی تقریبات کا انعقاد ہوا۔ میاں چنوں میں اسلامیہ ڈگری کالج برائے خواتین میں مرکزی تقریب میں مرحوم کی بیوہ سابقہ ایم این اے بیگم مجیدہ وائیں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غلام حیدر وائیں شہید ایک سچے پاکستانی اور پکے باکردار مسلم لیگی تھے انہوں نے کبھی منافقت سیاست نہ کی جاگیرداروں کے خلاف نعرہ حق بلند کرنے پر ان کی بھینٹ چڑھ گئے میاں چنوں کے عوام کیلئے انہوں نے ان گنت کام کئے تھے جس سے لوگ آج بھی مستفید ہو رہے ہیں اس موقع پر انصر وائیں چودھری پرویز اقبال‘ چودھری طارق‘ کاشف وحید‘ شیخ بشیر احمد‘ غزالہ شاہین‘ خواجہ عامر اقبال‘ جمشید شوکت‘ عطا ڈوگر‘ اعظم مغل‘ محمد رمضان بھی موجود تھے کبیروالا سے نامہ نگار کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے سٹی آفس میں تعزیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر خاور علی شاہ نے کہا کہ وائیں شہید جیسے اصول پسند اور محب وطن رہنما کی کمی کا احساس ایک شدت کے ساتھ ہوتا ہے عوام حالات کی بجائے محض چہروں کی تبدیلی والا انقلاب کسی صورت قبول نہیں کریں گے کرپشن کی وجہ سے قومی ادارے ”سفید ہاتھی“ بن چکے ہیں عوام کو ریلیف پہنچانے کے ذمہ دار ادارے شہریوں کو اذیت پہنچا رہے ہیں تقریب کی صدارت مسلم لیگ یوتھ ونگ یوسی 38/1 کے صدر ڈاکٹر خالد سیفی نے کی یوتھ ونگ سٹی کبیروالا کے صدر عبدالطیف صابر نے کہا کہ وائیں شہید پاکستان کی تاریخ میں عوام دوست اور درویش وزیر اعلیٰ کے طور پر ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے تقریب سے مسلم لیگ (ن) شعبہ خواتین تحصیل کبیروالا کی صدر زبیدہ راو‘ ملک خالد الرحمن‘ چودھری قاسم ارائیں ‘ نوازش علی شاہ‘ شیخ سجاد احمد‘ سلیم اختر‘ ڈاکٹر سعید احمد کھچی اور دیگر افراد نے بھی خطاب کیا۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38