پوری دنیا کو مظلوم فلسطینیوں کا ساتھ دینا چاہئے:ہاشم علی شاہ زنجانی
لاہور (کلچرل رپورٹر) سجادہ نشین حضرت میراں حسین شاہ زنجانی وحضرت یقعوب حسین شاہ زنجانی پیر سید ہاشم علی شاہ زنجانی نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ ،عالمی طاقتیں اور انسانی حقوق کی تنظیمیں او آئی سی مسئلہ فلسطین کے حل کیلئے کردار ادا کریں۔ اسرائیل نے ظلم کی انتہا کردی ہے۔ مسجد اقصیٰ پر مسلسل دھاوے اور مظلوموں پر مظالم کا ردعمل آنا لازمی تھا۔ پوری دنیا کو مظلوم فلسطینیوں کا ساتھ دینا چاہئے۔اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر اور فلسطین کو حل نہیں کر اسکی اسی وجہ سے بھارت اور اسرائیل کے مظالم بڑھتے رہے۔ مسئلہ فلسطین کا 2 ملکی اور کشمیر کا اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ناگزیر ہے۔ اسرائیل نے غزہ کی پٹی میں رہنے والوں سے غلاموں جیسا سلوک کیا ہے۔دنیا کے ہر آزادی پسند اور جمہوریت پر یقین رکھنے والے شخص کو فلسطینیوں کے حق میں آواز اٹھانی چاہیے۔ پاکستان ہر حال میں فلسطینیوں کی سیاسی ،اخلاقی اور جمہوری حمایت جاری رکھے گا۔ مسئلہ فلسطین اور کشمیر کو حل کئے بغیر دنیا میں امن کا تصور محال ہے۔وکلا برادری ہر پلیٹ فارم پر مظلوموں کے حق میں آواز اٹھائیں گے اسرائیل اور بھارت عالمی دہشت گرد ہیں۔وہ دن دور نہیں جب ان دہشت گردوں کو اعمال کی سزا اور مظلوموں کو آزادی کی نعمت ملے گی۔