ملکی دولت لوٹنے والوں کیخلاف  قوم متحد ہے: معراج خالد 

Oct 30, 2021


جنڈیالہ شیر خان (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے ضلعی سینئر نائب صدر چوہدری معراج خالد گجر نے کہا ہے کہ پاکستان کے مالی وسائل ہڑپ کرنیو الوں کیخلاف قوم متحد ہے ، اپوزیشن جماعتوں کی قیادت قوم کی لوٹی دولت کا حساب دے راہ فرارنہیں ملے گی سرکاری خزانے کو بے دردی سے لوٹنے والے ملک کے مجرم ہیں ان جھوٹے دعویداروں کے چہرے عوام کے سامنے بے نقاب ہو چکے ہیں احتساب کا عمل نہیں رکے گا ان سے پائی پائی کا حساب لیا جائے گا ، ماضی میں میگا پراجیکٹس کے نام پر لوٹ مار کا بازار گرم رہاسابق حکمرانوں کے دور میںسرکاری خزانے کو بے دردی لوٹا گیا۔

مزیدخبریں