پہلا ون ڈے: پاکستان کی زمبابوے کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ جاری

پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان کی زمبابوے کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ جاری ہے۔ عابد علی اور امام الحق نے اننگز کا آغاز کیا۔
پاکستان ٹیم کی قیادت بابر اعظم کر رہے ہیں، دیگر کھلاڑیوں میں عابد علی، امام الحق، حارث سہیل، افتخار احمد، محمد رضوان، فہیم اشرف، حارث رؤف، عماد وسیم، شاہین شاہ آفریدی اور وہاب ریاض شامل ہیں۔
کپتان قومی کرکٹ ٹیم بابر اعظم کا کہنا تھا وکٹ کافی اچھی لگ رہی ہے، کوشش ہے اچھی پارٹنر شپ قائم کریں، زمبابوے کو بڑا ٹارگٹ دینے کی کوشش کریں گے۔
زمبابوے کی قیادت کے فرائض چامو چیبھابھا انجام دے رہے ہیں۔ دیگر کھلاڑیوں میں برینڈن ٹیلر، شان ولیمز، سکندر رضا، برائن چاری، ٹینڈائی چسرو، کریگ ارون، کارل مومبا، ویسلے مدھویری، بلیسنگ موزرابانی اور رچرڈ نگروا شامل ہیں۔
یاد رہے پاکستان اور زمبابوے کے درمیان دوسرا میچ یکم نومبر اور آخری ایک روزہ میچ تین نومبر کو ہوگا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ 7 نومبر، دوسرا 8 نومبر اور تیسرا 10 نومبر کو راولپنڈی میں ہوگا۔ پاکستان اور زمبابوے کے درمیان اب تک 59 ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے جا چکے ہیں جن میں سے 52 میں پاکستان نے کامیابی حاصل کی ہے، ایک میچ برابر اور دو بے نتیجہ رہے۔