نبی کریمؐ کی سیرت طیبہ پر عمل پیرا ہو کر ہی دنیا و آخرت کی کامیابی ممکن ہے : راشد کامران ملانہ
کوٹ چھٹہ (نمائندہ نوائے وقت) نبی کریم ﷺ کی سیرت طیبہ پر عمل پیرا سے ہی دنیا و آخرت کی کامیابی و کامرانی ممکن ہے۔ ربیع الاول کا بابرکت مہینہ ہے۔ جس میں حضور پاکﷺ کی ولادت پاک ہوئی۔ یہ بات سابق صوبائی رہنما پی ٹی آئی میجر ( ر) راشد کامران ملانہ نے 12ربیع الاول کے سلسلے میں پیغام میں کہی۔