پولیو کا خاتمہ ہمارا قومی فریضہ ہے:ڈی سی ننکانہ
ننکانہ صاحب(نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر راجہ منصور احمد نے کہا ہے کہ پولیو کا خاتمہ ہمارا قومی فریضہ ہے، تمام طبقات کے لوگ پولیو کے خاتمے میں کردار ادار کریں،پولیو کے خاتمے کے لیے ہم سب کو مربوط حکمت عملی کے تحت کام کرنا ہوگا،والدین پولیو مہم کے دوران اپنے بچوں کو جسمانی معذوری سے بچانے کے لیے لازمی طور پر پولیو ویکسین کے حفاظتی قطرے ضرور پلوائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پولیو مہم کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔