حلال روزی کمانے والے اللہ کے پسندیدہ بندے ہیں:سلطان احمد علی
شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) اصلاحی جماعت و عالمی تنظیم العارفین پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری سجادہ نشین دربار عالیہ حضرت سلطان باہو ؒ معروف مذہبی سکالر صاحبزادہ سخی سلطان احمد علی نے مدنی دستر خوان پروگرام پنجاب کے چیف آرگنائزر و سابق رکن صوبائی اسمبلی حاجی نواز کے ہمراہ نجی سٹور کاافتتاح کیااس موقع پر سابق ایم پی اے حاجی غلام نبی ، حافظ خالد نوازٹیپو، الحاج طارق چوہدری، فضل بلال نواز ایڈووکیٹ، میاں الیاس اور معراج دین،ہدایت علی، محسن فرید مغل، اعجاز نبی نور، شاہد نبی نور، حاجی علی احمد، سیٹھ حنیف و دیگر موجود تھے، افتتاحی تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے صاحبزادہ سخی سلطان احمد علی نے کہا کہ اسلام نے حلال روزگار کمانے والوں کو اللہ تعالیٰ کے پسندیدہ بندے قرار دیا ہے۔