ضلع بھر میں آٹے کا کوئی بحران نہیں :ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ
شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ محمد اصغر جوئیہ نے کہا ہے کہ سہولت بازاروں میں عوام کو معیاری اور سستی اشیائے خوردونوش فراہم کی جا رہی ہے ضلع شیخوپورہ میں آٹے کا کوئی بحران نہیں ہے ان خیا لات کاا ظہار انہوںنے غلہ منڈی میں لگائے گئے سہولت بازار کے اچانک دورے کے مو قع پر خریداری کیلئے آنیوالے لوگوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس مو قع پر ان کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر محسن اقبال اور مارکیٹ کمیٹی کا عملہ بھی موجود تھا ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ سہولت بازاروں میں سستی سبزیوں کی فراہمی کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ذخیرہ اندوزوں ملاوٹ خوروں اور گراں فروشوں کیخلاف کارروائی کر رہے ہیں جس کے بہتر نتائج آنا شروع ہو گئے ہیں۔