کامونکے:شارٹ سرکٹ کے باعث فیکٹری میں لاکھوں مالیت کا کپڑا جل گیا
کامونکے(نامہ نگار)شارٹ سرکٹ کے باعث یونیفارم بنانے والی فیکٹری میں آگ لگنے سے لاکھوں روپے مالیت کا کپڑا جل کر راکھ ہوگیا۔بتایا گیاہے کہ گذشتہ رات ٹبہ محمد نگر میں واقع ظہیر فیکٹری میں شارٹ سرکٹ کے باعث اچانک آگ بھڑک اْٹھی جس نے دیکھے ہی دیکھے پوری فیکٹری کو اپنی پلیٹ میں لے لیا اور ستر لاکھوں روپے مالیت کے تیار یونیفارم اور کپڑا جل کر خاکستر ہوگیا۔جبکہ ریسکیو1122کی ٹیموں نے اطلاع ملنے پر تین گھنٹہ کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا۔