بھارتی میڈیا نے میرا بیان توڑ مروڑ کر پیش کیا ابھی نندن کا جہاز گرانا پاکستان کی فتح، فوری چھوڑنے کا فیصلہ غلط تھا: ایاز صادق کا مؤقف
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) سردار ایازصادق نے کہا کہ بھارتی میڈیا نے میرے ابھی نندن سے متعلق بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا۔ بھارتی پائلٹ ابھی نندن کا جہاز گرانا پاکستان کی فتح تھی۔ ابھی نندن کو فوری ریلیز کرنے کا فیصلہ غلط تھا۔ اس فیصلے میں کیا منطق تھی یہ صرف وزیراعظم عمران خان جانتے ہیں۔