گندم کی بہتر پیداوار کیلئے کھادوں کا متوازن استعمال ضروری ہے : شاہد اقبال
خان پور ( نیوز رپورٹر ) گندم کی بہتر پیداوار کے حوالے سے فاطمہ فرٹیلائزر کمپنی کے زیر اہتمام سیمینار منعقد ہوا جس میں کمپنی کے ٹیکنیکل سروسز آفیسر شاہد اقبال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گندم کی بہتر پیداوار کے لیے کھادوں کے متوازن استعمال کو فروغ دینا ہوگا۔ کاشتکار بہتر پیداوار کے حصول کے لئے تیزابی اثر والی سرسبز نائٹروفاس اور سرسبز کیلشیم امونیم نائٹریٹ (گوارا )کا استعمال کریں۔
کاشتکار زمینوں کی اصلاح کرکے پیداوار بڑھا سکتے ہیں۔
اس کے لیے کاشتکار تیزابی اثر والی سرسبز نائٹروفاس کی 4 بوریاں اور 1 بوری کین گوارا فی ایکڑ استعمال کریںعمر وقاص ، عرفان شبیر نے بھی کاشتکاروں سے خطاب کیا سیمینار کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع اشفاق احمد خان سینئر سائنٹسٹ زراعت ریسرچ تاج محمد ریسرچ آفیسرز عبدالخالق اور حافظ عبدالرؤف نے کاشتکاروں کومفید مشورے دیئے ۔