پاک بحریہ کسی بھی قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے. ایڈمرل ظفر محمود عباسی
امیر البحر ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا ہے کہ پاک بحریہ کسی بھی قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔وہ بدھ کونیول ہیڈکواٹرز اسلام آباد میں منعقدہ پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق کانفرنس کی صدارت پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفرمحمود عباسی نے کی۔کانفرنس کے دوران خطے کی سیکیورٹی صورت حال، پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں، ترقیاتی منصوبوں اور جوانوں کے تربیتی اور فلاحی امورکا جائزہ لیا گیا۔ امیر البحر کو پاک بحریہ کے جاری اور مستقبل کے منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔نیول چیف کا پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پر مکمل اطمینان کا اظہارکیا۔کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس میں کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی حمایت کا اعادہ کیا گیا۔