ایف اے ٹی ایف کی جانب سے پاکستان میں منی لانڈرنگ،دہشتگردوں کی معالی معاونت سمیت دیگر مسائل پرقابو پانے کیلئے وزارت داخلہ میں ایف اے ٹی ایف سیل تشکیل دیا گیا ہے۔وزارت داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق سیل میں ایف آئی اے کے تین افسران شامل ہوں گے،سیل میں شامل تمام افسران ایف اے ٹی ایف کے ساتھ براہ راست رابطے میں رہیں گے۔مذکورہ سیل ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر میں قائم کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ گذشتہ روزوزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس ہوا جس میں اینٹی منی لانڈرنگ خصوصی کمیٹی بنانے کی منظوری دی گئی تھی۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024