جاپان کے وزیر دفاع تارو کونو نے حالیہ طوفان سے متاثرہ لوگوں کے لئے فنڈ ریزنگ مہم کے دوران مذاق کرنے پر معافی مانگ لی ہے، ایوان بالا کی کمیٹی برائے خارجہ و دفاعی امور میں بیان دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں اپنی غلطی پر عطیات جمع کرنے والے تمام افراد سے معافی مانگتا ہوں ۔انہوں نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ میرے کہنے کا مقصد متاثرین کی مدد کے لئے جاپان کی سیلف ڈیفنس فورسز کی خدمات سے استفادہ کے لئے تھا کیونکہ تنہا کوئی تنظیم اتنے بڑے المیئے سے نہیں نمٹ سکتی۔ جاپانی وزیر دفاع نے وزیر اعظم شینزو ایبے سے بھی معافی مانگی ہے ۔جاپان میں سمندری طوفان سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 87 ہوگئی ہے جبکہ بجلی اور پینے کے صاف پانی کی قلت کے علاوہ لاکھوں مکانات زیر آب آگئے ہیں وزیر ماحولیات شنجیرو کوئزومی نے وزیر دفاع کے ریمارکس پر کہا کہ سیاستدانوں کو ایسے الفاظ سے گریز کرنا چاہیے جن سے متاثرین کو دکھ پہنچتا ہو۔
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024