سکھرمیں مبینہ پولیس مقابلے میں 1 ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا جبکہ2فرار ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق سکھر میں تھانہ جھانگڑو کی حدود قومی شاہراہ کے قریب لنک روڈ پر مبینہ مقابلہ میں متعدد مقدمات میں مطلوب ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا جبکہ 2 ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔پولیس کے مطابق گرفتار ڈاکو، چوری، ڈکیتی اور پولیس مقابلوں سمیت دیگر سنگین جرائم میں مطلوب تھا۔ ایس ایس پی سکھر نے کہا کہ گرفتار ڈاکو کی شناخت امیر تیغانی کے نام سے ہوئی ہے۔ زخمی ڈاکو کو سول ہسپتا ل منتقل کردیا گیا ۔
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024