وزیر اعلی سردار عثمان بزدار نے وزیر اعظم کی زیر صدارت پاکستان تحریک انصاف کے ارکان پنجاب اسمبلی اور صوبائی وزراء کے مشترکہ اجلاس میں سورۃ اخلاص کی تلاوت سے کارروائی کا آغاز کیا ۔ وزیر اعلی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم کو ارکان پنجاب اسمبلی کے باقاعدہ اجلاس سے پہلی مرتبہ خطاب کرنے پر خوش آمدید کہتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ یہ پہلا موقع ہے کہ وزیر اعظم ایم پی ایز سے براہ راست مخاطب ہو رہے ہیں ۔ سردار عثمان بزدار نے کہا کہ میں پنجاب اسمبلی کے تمام ارکان کا شکر گزار ہوں جنہوں نے ہر موقع پر ساتھ دیا ۔ مجھے بھرپور اعتماد سے نوازا اور اسمبلی میں اتحاد اور یکجہتی کا مظاہرہ کیا ہے ۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024