وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ ہم کہتے ہیں نہ رو نہ رو یہ کہتے ہیں این آر او این آر او ،مولانا فضل الرحمان کو دن میں تارے اور رات کو اسرائیلی طیارے نظر آتے ہیں نواز شریف کی سیاست ختم ہو چکی ان کے پاس نہ نظریہ اور نہ ہی لیڈر شپ ہے عمران خان کو جو عزت سعودی دورے میں خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان اور شہزادے محمد بن سلمان نے دی تاریخ میں ایسا نہیں ہوا عمران خان قوم کا سودا نہیں کر یں گے ان کی عزت ان کے کردار کی وجہ سے ہے ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کیا فواد چودھری نے کہا کہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن کی پہلی قطار میں سارے وہ لوگ بیٹھے ہیں جو ملک کی تباہی کے ذمہ دار ہیں اور باتیں معیشت کی کرتے ہیں انہوں نے اربوں روپے کا نقصان پاکستان کو دیا ہے اب یہ این آر او مانگتے ہیں اور ہم کہتے ہیں نہ رو نہ رو ،مولانا فضل الرحمان کو اب دن کو تارے اور رات کو اسرائیلی طیارے نظر آتے ہیں اگر کرپشن کی بات کی جائے تو یہ سارے واک آؤٹ کر لیتے ہیں انہوں نے اداروں کو تباہ کیا ہے سیاسی بھرتیوں کی وجہ سے سالانہ 84کروڑ روپے اے پی پی کو دیا جاتا ہے سٹیل مل2005سے بند ہے پی آئی اے کا بُرا حال ہے 1996سے اپنے سیاسی کارکنوں کو بحال کر کے ان کو تنخواہیں اور پنشن جاری کر دی گئی جنہوں نے ایک دن بھی نوکری نہیں کی اور یہ اب ہمیں معیشت پر لیکچر دے رہے ہیں اگر میں بھی ان سرکاری اداروں میں اپنے لوگ بھرتی کر لوں تو 7نسلوں تک ہمیں کوئی شکست نہیں دے سکتا مگر اس سے ادارے تباہ ہو جاتے ہیں اور ملک کا نقصان ہوتا ہے حکومت کی 70دنوں کی کارکردگی ہے کہ سٹاک ایکسچینج 5500پوائنٹ اوپر جا چکی ہے نواز شریف کی سیاست ختم ہو چکی ہے اب مسلم لیگ ن کے پاس نہ نظریہ ہے اور نہ ہی لیڈر شپ ہے ان کے تمام رہنماؤں پر اربوں سے کم کا کوئی کیس نہیں ہے چاکلیٹوں کی طرح اربوں روپے اپنے لوگوں کو نوازا گیا ہے انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے بزرگ بھی تاریخ کی غلط سمت کھڑے تھے اورا نہوں نے پاکستان کی مخالفت کی تھی اور آج مولانا فضل الرحمان نے یوم سیاہ جو کہ کشمیری ہر سال 27اکتوبر کو مناتے ہیں اس کو متنازعہ بنانے کے لیے اسرائیلی طیارے کی غلط خبر کو ایشو بنایا حکومتی خسارہ 12سو ارب روپے ہو گیا ہے اور یہ دفاعی بجٹ کے برابر ہے انہوں نے ملکی دفاع کو کمزور کرنے کی سیاست کی ہے سعودی عرب سے ملنے والے پیکج پر تنقید کی جا رہی ہے یہ پیکج تحریک انصاف نے اپنے بچوں کے لیے نہیں پاکستان کے بچوں کے لیے لیا ہے آج پاکستان کی وہ عزت ہے کہ مشرق وسطٰی عرب ممالک کے درمیان تنازعات میں مفاہمت کر رہا ہے جو پچھلی حکومت سوچ بھی نہیں سکتی تھی مگر اب یہ ہو گا سعودی دور ے کے دوران وزیر اعظم عمران خان کو جو عزت و احترام خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور شہزادہ محمد بن سلمان نے دی ہے اس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی ہے عمران خان کے چین کے دورے سے باہمی تعلقات مذید مضبوط ہوں گے عمران خان کسی صورت پاکستان کے مفادات کا سودا نہیں کر سکتا ہے ہم قسم اٹھا سکتے ہیں کہ ہم نے کرپشن نہیں کی مگر اپوزیشن والے یہ قسم نہیں اٹھا سکتے کہ انہوں نے کرپشن نہیں کی ہے عمران خان کی عزت دنیا ان کے کردار کی وجہ سے کرتی ہے انہوں نے وفاقی وزیر بجلی عمر ایوب کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح انہوں نے بجلی کا مسئلہ حل کیا ہے وہ قابل تعریف ہے اس کے باوجود نیپرا نے 3.82روپے فی یونٹ بجلی مہنگی بڑھانے کا کہا مگر صرف 1.27روپے فی یونٹ بجلی مہنگی کی گئی ہے اور وہ بھی صرف 300سے زائد یونٹ استعمال کرنے والوں پر لگے گا اور 75فیصد صارفین 300یونٹ سے کم بجلی استعمال کرتے ہیں شہباز شریف کے مہنگے منصوبوں کی وجہ سے بجلی مہنگی ہو گئی ہے تحریک انصاف کی حکومت نے اندھیرے ختم کر دیے ہیں اور ہم پاکستان کو قرض لینے کی بجائے دینے والا ملک بنائیں گے۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024