اسلام آباد:چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثارنے کہا ہے کہ کے پی کے میں صحت کا نظام سندھ سے بھی گیا گزرا ہے۔ منگل کو چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثارکی سربراہی میں خیبرپختونخواہ میں اسپتالوں کے فضلہ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، سماعت میں وزیرصحت کے پی کے عدالت میں پیش ہوئے، سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ سرکاری ہسپتالوں سے روزانہ 4 ہزار137 کلو اور نجی ہسپتالوں کا فضلہ 6 ہزار کلوتک روزانہ کا ہے، ہسپتالوں کا فضلہ بیماریوں کا سبب بن رہا ہے جبکہ کے پی کے میں صحت کا نظام سندھ سے بھی گیا گزرا ہے۔سماعت کے دوران صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ فضلہ ٹھکانے لگانے کے لیے مشینری خرید رہے ہیں جب کہ روزانہ 3 ہزار 933 کلو فضلہ ٹھکانے لگایا جارہا ہے، جس پر چیف جسٹس نے کے پی کے حکومت سے 10 دن میں ہسپتا لوں کا فضلہ ٹھکانے لگانے کے پلان سمیت تمام معلومات کے ساتھ وزیر صحت اور سیکرٹری صحت کا بیان حلفی طلب کرتے ہوئے سماعت 10 دن کے لیے ملتوی کردی۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024