وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ دھابجی مزدوروں کیلئے عمران خان کی طرف سے 100 دنوں میں تحفہ ہے، مزدوروں کیلئے ہر مہینے کا ٹکٹ جاری کیا جائے گا، ایم ایل ون کے حوالے سے چائنہ اور پاکستا ن کے درمیان ریل گاڑی کا بہترین معاہدہ ہے،کراچی میں چلائی جانے والی ٹرین کے نرخ 40 سے 80 روپے ہو گا ‘ میں چین سے واپس آ کر اس ریل گاڑی میں سفر کروں گا۔منگل کو وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صدر مملکت عارف علوی دھابجی ایکسپریس کا افتتاح کر رہے ہیں۔ یہ گاڑی 14 سال پہلے بھی میں نے چلائی تھی ۔ یہ مزدوروں کیلئے عمران خان کی طرف سے 100 دنوں میں تحفہ ہے۔ اس میں مزدوروں کیلئے ہر مہینے کا ٹکٹ بھی جاری کیا جائے گا۔ کراچی کے اندر ٹرین چلائی جا رہی ہے۔ ٹرین صبح 7 بجے کراچی سے دھابیجی روانہ ہو گی۔ ماضی میں ریل گاڑی کی طرف توجہ نہیں دی گئی۔ ایم ایل ون کے حوالے سے چائنہ اور پاکستا ن کے درمیان ریل گاڑی کا بہترین معاہدہ ہے۔ ایم ایل ون 1700 کلو میٹر پر محیط ہو گی۔ رفتار 160 کلومیٹر گی گھنٹہ ہو گی۔ ہم نئی ًٹرینیں ٹھیک کر کے چلا رہے ہیں۔ ریل کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرے گی۔ ہم غریب لوگوں کیلئے رحمان بابا ایکسپریس پشاور سے کراچی تک چلائیں گے۔ کراچی میں چلائی جانے والی ٹرین کے نرخ 40 سے 80 روپے ہو گا ‘ میں چین سے واپس آ کر اس ریل گاڑی میں سفر کروں گا۔ یہ عمران خان کی طرف سے کراچی کے مزدوروں کیلئے تحفہ ہے۔ فریٹ ٹرینوں کی تعداد 8 سے 15 پر لے کر جا رہے ہیں۔ پہلی تاریخ کو دھابیجی ایکسپریس کاسفر مفت ہو گا۔
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024