متحدہ عرب امارات کا پہلا سیٹلائٹ خلا میں روانہ کر دیا گیا ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق متحدہ عرب امارات نے اپنا سیٹلائٹ خلیفہ سیٹ خلا میں روانہ کر دیا، یہ سیٹلائٹ جاپان میں تانی گاشیما خلائی مرکز سے ایچ-2 اے راکٹ کے ذریعے خلا میں بھیجا گیا۔خلیفہ سیٹ پہلا سیٹیلائٹ ہے جو مکمل طور پر اماراتی انجینئرز اور ماہرین کی ٹیم نے ڈیزائن، ٹیسٹ اور تیار کیا ہے۔اس کی تیاری محمد بن راشد خلائی مرکز کی ٹیکنالوجی تجربہ گاہ میں ہوئی ہے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38