اٹلی میں موسلا دھار بارشوں، ژالہ باری اور سیلاب سے مختلف حادثات میں 5 افراد ہلاک ہوگئے، جبکہ وینس کا بیشتر علاقہ زیر آب آگیا۔اٹلی کے مختلف علاقوں میں انتہائی خراب موسم کا ریڈ الرٹ جاری کر دیا گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اٹلی میں تیز ہوائوں، ژالہ باری اور موسلا دھار بارشوں نے اٹلی کے بیشتر علاقوں کو پانی پانی کر دیا، ہوائوں کی شدت سے مرکزی سڑکوں پر کئی درخت گاڑیوں پر جاگرے، لینڈ سلائیڈنگ اور درختوں کے گرنے سے متعدد سڑکیں ٹریفک کے لیے بند ہوگئیں، پانی پر تیرتا شہر وینس بھی بارشوں سے متاثر ہوا، وینس کا 70 فیصد علاقہ زیر آب آگیا، سینٹ مارک اسکوائر پر گھٹنوں گھٹنوں پانی کھڑا ہوگیا، پانی کی سطح میں اضافے پر واٹر ٹیکسی سروس بند کر دی گئی، دیگر متاثرہ علاقوں میں سکول بند کر دیے گئے ۔اٹلی کے بیشتر علاقوں میں طوفانی ہوائوں کے ساتھ مزید بارشوں، ژالہ باری اور سیلاب کا امکان ظاہرکیا جا رہا ہے.
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38