شہدائے کربلا کا چہلم آج انتہائی عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے۔ماتمی جلوسوں کے دوران کسی بھی ناخوشگوارواقعے سے بچنے کے لئے سیکیورٹی کے جامع اور مکمل انتظامات کئے گئے ہیں۔ملک بھر میں جلوسوں کی سیکیورٹی کے لیے سخت ترین انتظامات کیے گئے ہیں، کراچی کی ایم اے جناح روڈ کنٹینرز لگا کر بند کردی گئی ہے۔کراچی میں صدر اور اطراف کے علاقے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سرچ آپریشن کے دوران 10 سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لیا ہے ۔کراچی، لاہور، پنڈی اور ملتان سمیت خیبر پختونخوا، بلوچستان، آزاد کشمیر کے مختلف اضلاع میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس معطل رہے گی۔کراچی، لاڑکانہ نوابشاہ سمیت سندھ کے مختلف اضلاع میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد ہوگی۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38