وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ حکومت جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کے بارے میں اتفاق رائے پیدا کرنا چاہتی ہے۔انہوں نے پیر کی رات اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملے کیلئے آئینی ترمیم کی ضرورت ہے جو پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبی میں دوتہائی اکثریت کے بغیر ممکن نہیں۔انہوں نے تمام سیاسی جماعتوں کو جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کیلئے حکومت کا ساتھ دینے کی دعوت دی۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ تمام سیاسی جماعتیں اس سلسلے میں حمایت کرینگی۔
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024