ڈپٹی ڈائریکٹر ریجنل شکایات سنٹر میپکو کی کھلی کچہری‘ صارفین کی شکایات سنیں
ملتان ( نامہ نگار خصوصی)ڈپٹی ڈائریکٹرریجنل شکایات سنٹر میپکو عرفان صدیقی نے گزشتہ روز میپکو ہیڈ کوارٹر میں منعقدہ کھلی کچہری میں صارفین کی شکایات سُنیں جس میں کل49صارفین نے اپنی درخواستیں پیش کیں۔ ان میں عبدالغفور ،محمد انور، محمد حیات، خالد حسین، عادل راشد، امجد سہیل، عبدالعزیز، بشیراحمد، حیدرزمان نے تاریخ ادائیگی میں توسیع، محمد اقبال، محمد اسحاق، عاشق حسین، غلام سرور، محمد ظفر، مشتاق احمد، محمد یار، غلام معی الدین، سیف الحق، عبدالحمید، عبدالمجید، شمس الحق ، اللہ دین، شوکت علی، فضل حسین، محمد عاشق، امجد سجاد، محمد حنیف، سعیداحمد، مختاراحمد، محمد ارشد، محمد صادق ، لیاقت علی، جاوید اقبال، غیاث احمد، ظہورحسین اور محمدصدیق نے بلوں کی اقساط، ناصر حبیب، محمد صادق نے جرمانہ بلوں، محمد قاسم نے میٹر تبدیلی، حمیدن بیگم، طارق سہیل، مزمل نذیر، قادر ، محمد انور اور محمد اسلم نے بل درستگی، عبدالرحیم نے ری کنکشن آرڈر اور عبدالستارکی بجلی بحالی سے متعلق درخواستیں تھیں ان پر موقع پر احکامات جاری کردئیے گئے ۔