بحریہ ٹائون کراچی کے مکینوں کی جانب سے ڈیم فنڈ ریزنگ مہم جاری

کراچی(اسٹاف رپورٹر)بحریہ ٹائون کراچی کے رہائشیوں کی جانب سے سپریم کورٹ دیامیر بھاشا اور مہمند ڈیم فنڈز کے لئے زبردست مہم چلائی جا رہی ہے جو اب اپنے دوسرے مرحلے میں داخل ہوچکی ہے۔ اب تک 1,666,330 روپے جمع کئے جا چکے ہیں۔ پہلے مرحلے میں 561,080 روپے جبکہ اس مرحلے میں ابتک 1,105,250 روپے کے فنڈز جمع کئے گئے جس کا چیک محترم چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کو پیش کیا گیا۔ چیف جسٹس نے بحریہ ٹائون کراچی کے ریزیڈنٹس کی ان کاوشوں کوبیحد سراہا اورہمیشہ ملک و قوم کے مفاد کوترجیح دینے پر زور دیا۔ فنڈ ریزنگ مہم کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لئے بچوں اور بڑوں نے زبردست فنڈ ریزنگ پروگرام ترتیب دیا جس کے تحت پانی کے تحفظ اور اسکے بارے میں عوام میں شعور بیدار کرنے کیلئے ـ ' واٹر کنزرویشن اوئرنیس ایوننگ 'کا انعقاد کیا گیا ۔ ڈینزو میں منعقد اس ایونٹ میں نہ صرف رہائشیوں نے حصہ لیا بلکہ کراچی بھر سے بڑی تعداد میں عوام شامل ہوئی اور بچے بھی اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں ۔اس پروگرام کو چار چاند لگانے لے لیے روٹس ملینئیم سکول کی پرنسپل میڈم سعدیہ امبرین کا بھی اس مہم میں بہت اہم کردار ہے ۔اس موقع پر مسٹر اینڈ مسزاویس جو بحریہ ٹائون کراچی کے پہلے رہائشی ہیں نے بتایاکہ" اس مشن کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے ہم سب ریزیڈنٹس نے فیصلہ کیا کہ ہم بھی پورے ملک کے شانہ بشانہ اس مہم میں شامل ہونگے ۔مسز شگفتہ زولفقار جو اپنے بچوں کے ہمراہ اس ایونٹ میں پیش پیش تھیں ، انکا کہنا تھا کہ " صحیح معنوں میں تو صرف چیف جسٹس صاحب نے ہی پانی کی تیزی سے ہوتی کمی کے بارے میں آواز بلند کی اور پورے ملک کی آنکھیں کھول دی ہیں۔ اگر اب بھی ہم اس آواز کے ساتھ آواز نہیں ملائیں گے تو پھر نتائج کے زمہ دار بھی ہم خود ہونگے"۔
بحریہ ٹائون ڈیم فنڈ