پولیس اہلکار قتل کیس‘ 2 گینگ وار ملزمان کو عمرقید کی سزا
کراچی (کرائم رپورٹر) انسداد دھشت گردی عدالت نمبر XVIIکراچی سے گینگ وار کے 2ملزمان کو عمر قید کی سزا سنا دی گئی۔ ملزمان نے کھارادر کے علاقے میں پولیس پارٹی پر حملہ کیا اور اندھا دھند فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں 2پولیس اہلکار شہید اور 3زخمی ہو گئے تھے ۔ کراچی پولیس کے تفتیش اور ملزمان کو سزا کی حد تک پہنچانے والے ماہر تفتیشی آفیسر ڈی ایس پی قائدآباد اعجاز حسین مغل کی ماہرانہ تفتیش کے نتیجے میں انسداد دھشت گردی عدالت سے گینگ وار کے 2ملزمان کو عمر قید کی سزاء ہو گئی۔ جو ڈی ایس پی اعجاز حسین مغل کی ماہرانہ تفتیش کا ایک اور ریکارڈ ہے۔ واضع رہے کہ 2013میں کھارادر تھانے کی حدود میں ہونے والے دھشت گردی کے واقع میں گینگ وار وصی اﷲ گروپ کے ملزمان کی دھشت گردی کے نتیجے میں 2پولیس کانسٹیبل فراز اور مدثر شہید اور 3اہلکار زخمی ہو گئے تھے۔ جس کا مقدمہ کھارادر تھانے میں 88/2013درج ہوا تھا۔ اعجاز حسین مغل اس وقت SIOکھارادر تعینات تھے بعد ازاں دھشت گردی میں ملوث گرفتار گینگ وار ملزمان محمد کامران عرف بابا اور نعمان عرف نان سے ماہرانہ تفتیش کے نتیجے میں انسداد دھشت گردی عدالت نمبر XVIIکراچی سے دونوں ملزمان کو عمر قید کی سزا ہوئی۔
عمر قید سزا