نیب نے سابق ایم ڈی پی ایس او عرفان خلیل کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے
کراچی( وقائع نگار) قومی احتساب بیورو(نیب) نے کرپشن کیس میں سابق ایم ڈی پی ایس او عرفان خلیل قریشی کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے اس سے قبل پی ایس او کے ایکاور سابق ایم ڈی نعیم یحییٰ میر کے وارنٹ بھی جاری کئے ہیں۔ اس کیس میں ایک اہم ملزم ذوالفقار علی جعفری پہلے ہی نیب کی تحویل میں ہیں۔ ملزمان کے خلاف سال 2010سے2012ء کے دوران میسرز ایڈمور گیس کمپنی لمیٹڈ(AGPL) کے ساتھ دو معاہدوں کے نتیجے میںسرکاری خزانے کو بھاری نقصان پہنچانے اور 56 ارب روپے کا پیٹرول اور ڈیزل بورڈ کی منظوری کے بغیر سپلائی کرنے کے الزامات کی تحقیقات ہورہی ہے۔
وارنٹ جاری