چالان کاٹنے پر خودسوزی‘ رکشہ ڈرائیور کا بھائی عدالت پہنچ گیا
کراچی (وقائع نگار) چالان کاٹنے پر رکشہ ڈرائیور کی خود سوزی کے معاملے پر خالد کا بھائی عبدالعزیز انصاف کیلئے سندھ ہائیکورٹ پہنچ گیا۔ رکشہ ڈرائیور کے بھائی عبد العزیز نے بتایا واقعہ میں ملوث ٹریفک پولیس اہلکاروں کے خلاف درخواست تیار کر لی‘ درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ پولیس اپنے ساتھیوں کو بچانا چاہتی ہے۔ رشوت طلب کرنے والے اہلکاروں کے خلاف قتل کے دفعات شامل کی جائیں میرا بھائی تین چار گھنٹے تک منت کرتا رہا مگر پولیس اہلکار نہیں مانے‘ رشوت خور پولیس اہلکار براہ راست خالد کے قتل کے ذمہ دار ہیں‘ پولیس میرے بھائی کا رکشہ بھی واپس نہیں کر رہی۔
رکشہ بھائی