نجکاری کے ذریعے سرکاری اداروں کو تباہ کرنے کا آغاز کردیا‘متحدہ ارکان اسمبلی
کراچی(نیوز رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے اراکین سندھ اسمبلی نے کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے مختلف شعبہء جات کو آئوٹ سورس کرنے کی اطلا عات پر تشویش کا اظہا ر کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی اور سندھ کی حکومت نے ایک بار پھر نجکاری کے ذریعے سرکاری اداروں کو تباہ کرنے کا آغاز کردیا ہے KESC,PTCLاور مختلف ادارے اسکی کھلی مثال ہیں ۔اراکین سندھ اسمبلی نے مذید کہا کہ مصدقہ اطلاعات ہیں کہ ایشیاء کے سب سے بڑے پمپنگ اسٹیشن دھابے جی، واٹر بورڈ کا ٹیکس ڈپارٹمنٹ بشمول بلنگ و ریکوری کے شعبہ ء جات کی نجکاری کی موصول ہو نے والی اطلا عات حیر ان کن ہیں ۔جسکا مقصد ملازمین کو بے روزگار کرنا اور IMFکے ایجنڈے کے مطابق شا رٹ لسٹنگ ہے۔ ہم اسکی بھرپور مذمت کرتے ہیں ۔ان محکمہ جات کو آئوٹ سروس کرنے کے بجائے انکی کارگردگی درست کی جائے اوراگر یہ ممکن نہیں تو ایم ڈی واٹر بورڈ سمیت تمام متعلقہ وزراء کو استعفیٰ دے دینا چاہئے جو ایک ادارے کونہ چلانے کا اعتراف کرتے ہوئے نجکاری کی جانب جارہے ہیں۔
متحدہ ارکان