انٹر کلب ٹی 20 ڈسٹرکٹ کرکٹ چیمپئن شپ پرچم کلب خانیوال نے ینگ سٹار کبیروالا کو 9 وکٹوںسے ہرا دیا
خانیوال (نمائندہ خصوصی ) انٹرکلب T20ڈسٹرکٹ کرکٹ چیمپئن شپ 2018سپورٹس سٹیڈیم خانیوال میں جاری میچ میں پرچم کرکٹ کلب خانیوال نے ینگ سٹار کرکٹ کلب کبیروالا کو9وکٹوں سے ہرادیا ینگ سٹار کرکٹ کلب کبیروالا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ20اوورز میں139رنز بنائے محمدعثمان نے 64،محمدزاہد نے 38رنز بنائے پرچم کرکٹ کلب خانیوال کی طرف سے بائولنگ میں شیراز چیمہ نے 1،صائم نے 1،وکٹ حاصل کیں وقفہ کے بعد پرچم کرکٹ کلب خانیوال نے 1وکٹ کے نقصان پر اپنا سکور پورا کرلیا جنید نے 90،حسن نے 38رنز بنائے ینگ سٹار کرکٹ کلب کبیروالا کی جانب سے بائولنگ میں آصف نے1وکٹ حاصل کیں۔