قدرتی آفات سے خوفزدہ ہو کر ترقیاتی منصوبوں کو نہیں روکا جا سکتا: پرویز رشید

30 اکتوبر 2015 (22:08)

اسلام آباد میں پریس بریفنگ میں سینیٹر پرویز رشید نے کہا پاک چین اقتصادی راہداری کا متعین کردہ روٹ اگرچہ فالٹ لائن سے گزر رہا ہے لیکن کسی بھی قدرتی آفت کے خوف سے ترقیاتی منصوبوں کو روکا نہیں جا سکتا۔ پاک چین اقتصادی راہداری کے قیام کا براہ راست فائدہ پاکستان کے دورافتادہ علاقوں میں رہنے والوں تک پہنچے گا-
این ڈی ایم اے کے چیئرمین اصغر نواز نےزلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں جاری امدادی سرگرمیوں کی موجودہ صورتحال سے آگاہ کیا-انہوں نے کہا حکومت کی جانب سے ان تمام تر نقصانات کے عوض معاوضہ کی فراہمی کا عمل مکمل تحقیقات کے بعد ہی شروع کیا جائے گا-