عمران خان اور ریحام خان کے درمیان علیحدگی کی وجوہات سامنے آ گئیں

30 اکتوبر 2015 (20:49)

عمران خان اور ریحام خان کے درمیان طلاق کی وجوہات سامنے آنے لگیں ۔ ریحام خان نے ان بن کی کچھ وجوہات خود بتا دیں ۔ ریحام کے مطابق ان کے اور ان کے بچوں کے بارے میں جھوٹ ناقابل برداشت تھے ، یہ جھوٹ عمران خان کے مشن میں رکاوٹ تھے، ان معاملات کی وجہ سے باعزت طور پرعلیحدہ ہوگئی، ریحام خان کہتی ہیں ان پر بےبنیاد الزامات لگانے کا بازار گرم ہو چکا تھا- وہ اور عمران خان ایک خوشگوار ازدواجی زندگی بسر کر رہے تھے ، کچھ مخالفین کی جانب سے ان پر بے بنیاد الزامات لگانے کا ایک نا ختم ہونے والا سلسلہ شروع ہو چکا تھا-
دوسری جانب ذرائع کے مطابق عمران خان اور ریحام خان کے درمیان کچھ معاملات پر گزشتہ کئی ماہ سے اختلافات تھے اور تحریک انصاف کے پارٹی امور میں مداخلت پر پی ٹی آئی کے رہنماؤں میں بھی شدید مایوسی پائی جا رہی تھی، ذرائع کا کہنا ہے کہ ریحام خان کے چند پارٹی رہنماؤں کیساتھ بھی شدید اختلافات تھے  جو اس طلاق کی ایک وجہ بنی - اس کے علاوہ عمران خان کے خاندانی ذرائع کے مطابق عمران خان کہ بہنیں بھی اس شادی سے ناخوش تھیں  جس کے باعث ان کی بول چال بند تھیاور یہ بھی طلاق کی وجوہات میں سے ایک وجہ بنی ۔
واضح رہے کہ عمران خان اور ریحام خان نے طلاق کی تصدیق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر کی  جبکہ اس سے قبل وہ ان تمام خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے رہے تھے -