چیف جسٹس پاکستان نے زین قتل کیس میں مصطفیٰ کانجو سمیت دیگر ملزمان کی بریت پرازخود نوٹس لے لیا

30 اکتوبر 2015 (16:42)

چیف جسٹس پاکستان جسٹس انورظہیرجمالی نے زین قتل کیس میں انسداد دہشتگردی کی عدالت سے مصطفیٰ کانجو سمیت دیگرپانچ ملزمان کی بریت کا نوٹس لے لیا ہے۔ چیف جسٹس نےمقامی عدالت سےمقدمے کاسربمہرریکارڈ طلب کرتے ہوئے آئی جی پنجاب پولیس کوبھی واقعہ کی رپورٹ پیش کرنےکاحکم دیاہے۔لاہورکےعلاقے کیولری گراؤنڈمیں سابق وزیر برائےخارجہ امورصدیق کانجو کے بیٹےمصطفیٰ کانجو اوراس کے ساتھیوں کی فائرنگ سے راہ گیر سولہ سالہ زین جاں بحق ہوگیاتھا۔چیف جسٹس انورظہیرجمالی کا بحیثیت چیف جسٹس پاکستان یہ پہلا ازخود نوٹس ہے۔