عمران خان اور ریحام خان کے درمیان طلاق کا فیصلہ ہوگیا

30 اکتوبر 2015 (14:48)

   ترجمان تحریک انصاف نے میڈیا سے معاملے پرمبالغہ آرائی نہ کرنے کی درخواست کی ہے ۔ طلاق دینےکا فیصلہ نہایت حساس اورسنجیدہ مسئلے پرکیا گیا ۔عمران خان اورریحام خان میں طلاق باہمی رضامندی سےہوئی۔ عمران خان اورریحام خان کی شادی 8جنوری2015کوہوئی تھی ۔ عمران خان اورریحام خان تقریباً10 ماہ رشتہ ازدواج میں منسلک رہے ۔عمران خان نے 8 کروڑ روپے حق مہر ادا کردیا ۔ طلاق کےمعاملہ پرایک معاہدہ طے پایا تھا.طلاق کئی روزقبل ہوگئی تھی ۔ معاہدے کےمطابق طلاق کا اعلان آئندہ جنرل الیکشن سےقبل نہیں ہونا تھا ۔ ناگزیر وجوہات پراعلان فوری کرنا پڑا۔ ریحام خان نےعمران خان سےعلیحدگی کی تصدیق کردی .ریحام خان نے ٹوئیٹ کیا ہےکہ ہم نےطلاق کافیصلہ کرلیاہے  ۔