پاکستانی سرحد سے ملحقہ افغان علاقے میں 2 ڈرون حملے داش کے 3 دہشت گردوں سمیت7 ہلاک

30 اکتوبر 2015

کابل: پشاور نوائے وقت رپورٹ +نیٹ نیوز+این این آئی+آئی این پی)پشاور( نیٹ نیوز) پاکستان اور افغانستان کے سرحدی علاقوں میں دو امریکی ڈرون حملوں کے نتیجے میں سات مبینہ عسکریت پسند ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔پہلے حملے میں داعش کے ٹھکانے کو امریکی جاسوس طیارے نے پاک افغان سرحدی علاقے نازیان میں نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں تین عسکریت پسند ہلاک جبکہ پانچ زخمی ہوئے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق جاسوس طیارے نے داعش کے ٹھکانے پر ایک میزائل فائر کیا جس سے ٹھکانہ بھی تباہ ہوگیا۔دوسرا ڈرون حملہ خیبر ایجنسی سے ملحقہ افغان علاقے لعل پورہ میں ہوا جس کے نتیجے میں 4 شدت پسند ہلاک جبکہ دو زخمی ہوگئے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے تمام مبینہ دہشتگرد تحریک طالبان پاکستان سے تعلق رکھتے تھے ۔ بعض ذرائع کے مطابق ننگر ہارمیں ڈرون حملے میں 4افراد مارے گئے یہ حملہ لعل پورہ میں نہیں ہوا