لاہور ہائیکورٹ کے مستقل ہونے والے مزید 4 ججز نے حلف اٹھا لیا

30 اکتوبر 2015

لاہور(وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ کے مستقل ہونے والے مزید چار ججز نے حلف اٹھا لیا۔ چیف جسٹس منظور احمد ملک نے جسٹس علی اکبر قریشی، مسٹر جسٹس قاضی امین احمد، جسٹس شاہد کریم اور جسٹس مرزا وقاص روف سے حلف لیا۔ تقریب میں ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نوید رسول مرزا، پراسیکیوٹر جنرل سید احتشام قادر، رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ طارق افتخار، ہائیکورٹ بار کے عہدیداروں، لاء افسروں اور ججز کے اہل خانہ نے بھی شرکت کی۔