پارٹی اختلافات ختم کرانے کیلئے وزیراعظم خود میدان میں آ گئے ‘جو کچھ ہو رہا ہے وہ ناقابل قبول ہے: نواز شریف

30 اکتوبر 2015

اسلام آباد (آئی این پی) وزیراعظم نواز شریف نے بلدیاتی الیکشن سے پہلے پارٹی میں ہونے والے اختلافات کا سخت نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ جو کچھ پارٹی میں ہو رہا ہے وہ ناقابل قبول ہے، پارٹی رہنما باہمی اختلافات کو میڈیا پر اچھالنے کی بجائے پارٹی قیادت کے سامنے پیش کریں۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم نواز شریف پارٹی اختلافات ختم کرانے کیلئے خود میدان میں آگئے ہیں۔