گیتا ہماری بیٹی ہے، اترپردیش کے ایک اور خاندان کا دعویٰ

30 اکتوبر 2015

نئی دہلی(آن لائن)گیتا کو اپنی بیٹی کہنے والا ایک اور گھرانہ سامنے آ گیا۔ بھارتی ریاست اتر پردیش کے ایک اور خاندان نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان سے بھارت آنے والی لڑکی گیتا ان کی بیٹی ہے۔ ڈولی، سویتا یا گڈی۔۔۔گیتاکون ہے؟ اس کے والدین کون ہیں؟ ابھی تک یہ گتھی نہیں سلجھی۔بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر علی گڑھ کے گائوں اترا کے ایک گھرانے نے دعوی ٰکیا ہے کہ گیتا ان کی بیٹی ہے جو دس برس پہلے بچھڑ گئی تھی۔ بہول سنگھ کا کہنا ہے کہ گیتا گیارہ نومبر دوہزار میں گم ہو گئی تھی، جس کی رپورٹ بارلا پولیس سٹیشن میں درج ہے۔ بہول سنگھ کے بیٹے نریندر سنگھ کا کہنا ہے کہ وہ اپنا مذہبی تہوار منانے ڈولی کو گھر پر چھوڑ کر گئے تھے، ڈولی غصے میں گھر سے بھاگ گئی تھی۔