پاکستان کیساتھ تعلقات کی سرد مہری ختم ہونے والی ہے: افغان سفیر
اسلام آباد (جاوید صدیق) پاکستان میں افغانستان کے سفیر جانان موسیٰ زئی نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان تعلقات کی سردمہری ختم ہونے والی ہے۔ افغاستان کے وزیر خزانہ اگلے ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے۔ اس سے قبل بھی بعض افغان حکام پاکستان آئیں گے۔ گزشتہ رات ترکی کے قومی دن کے استقبالیہ میں نوائے وقت سے بات چیت کرتے ہوئے افغان سفیر نے کہا کہ پاک افغان اقتصادی کمشن کا اجلاس پاکستان میں اگلے ماہ کے تیسرے ہفتے میں منعقد ہوگا۔ جس میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو بہتر بنانے کے لئے اہم پیش رفت متوقع ہے۔ دونوں ملکوں کے درمیان پس پردہ سفارت کاری کے ذریعے تعلقات کو بہتر بنانے کے لئے صلاح و مشورے جاری ہیں۔
ٹی وی سکرینوں پر اب نیکی ہی نیکی نظر آتی ہے
وطنِ عزیزمیں ان دنوں اظہارِ رائے کی بے پناہ آزادی نے پریشان کردیا ہے۔ سنسرشپ ...
لندن فلیٹس خاندان نے قومی خزانے سے نہیں خریدے،اگر کرپشن کے ذریعے مال ...
اسلام آباد کی احتساب عدالت میں سماعت سے قبل کمرہ عدالت میں میڈیا سے غیر رسمی ...
سپریم کورٹ نے این آراو قانون سے متعلق سابق صدر پرویزمشرف،آصف زرداری، ...
سپریم کورٹ میں این آراو قانون سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس کی سربراہی ...
قواعد وضوبط سے ناواقف چےئرمےن کو مشکلات کا سامنا ،حکومت کی ”سرد مہری‘
سینیٹ مکمل ہونے کے بعد 276واں سےشن نئے چےئرمےن صادق سنجرانی کی صدارت مےں شروع ...
فرانس کیساتھ، دفاعی و معاشی شعبوں میں مضبوط تعلقات ہیں: پاکستانی سفیر ...
پیرس ( صاحبزادہ عتیق سے ) سفارت خانہ پاکستان کی طرف سے فرانس میں شروع کی جانے ...
پاکستان کیساتھ با مقصد تعلقات کیلئے افغانستان کو بھارت کا عمل دخل ختم ...
واشنگٹن میں اعلیٰ عہدیداروں کی ملاقات، مسائل کے حل کیلئے پاکستان افغانستان ...