ایم کیو ایم نے مجھے ثالث بنایا مگر قدر نہیں کی، فضل الرحمن کا شکوہ  

30 اکتوبر 2015

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے ایم کیو ایم سے ناراضی کا اظہار کردیا ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم نے ثالث بنایا مگر قدر نہیں کی۔ ملاقات کیلئے انتظار کرایا اور بھاگ گئے۔ ایم کیو ایم کو ثالث کی حیثیت اور قدر معلوم نہیں، اب کسی فریق سے میرا کوئی رابطہ نہیں۔ پہلی بار ایم کیو ایم کے گھر گیا انہوں نے میرے لئے ثالث کا لفظ استعمال کیا۔ انتظار کرانے کے بعد فون کیا کہ ہم نے مذاکرات بند کردیئے ہیں، کیا یہ سیاسی کلچر ہے۔