راولپنڈی: نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے امام بارگاہ کے متولی اور محافظ زخمی

30 اکتوبر 2015

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) راولپنڈی میں ٹرانسفارمر چوک کے قریب دو نامعلوم موٹرسائیکل سوار حملہ آوروں نے امام بارگاہ قصر سجاد اقبال ٹائون کے متوقی نذیر عمرانی اور ان کے سیکورٹی گارڈ پر اندھادھند فائرنگ کر دی اور فرار ہو گئے جس سے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ زخمیوں کو بینظیر بھٹو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ متولی نذیر عمرانی اپنے محافظ محمد بلال کے ساتھ سکول جا رہے تھے کہ موٹرسائیکل پر سوار دو نامعلوم مسلح افراد نے ان پر فائرنگ کر دی۔ واقعہ کے خلاف کائونٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ نے زخمی متولی کی درخواست پر قانونی کارروائی شروع کر دی۔

نفس کا امتحان

جنسی طور پر ہراساں کرنے کے خلاف خواتین کی مہم ’می ٹو‘ کا آغاز اکتوبر دو ...