شبقدر: نجی سکول میں دہشتگروں کے حملے کی کوشش :پولیس، شہریوں نے ناکام بنا دی
چارسدہ (آئی این پی) چارسدہ کے علاقے شبقدر میں نجی سکول میںدہشتگروں کی حملے کی کوشش پولیس اور اہل علاقہ نے ناکام بنادی ،حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کو چارسدہ کے علاقے شبقدر میں نجی سکول کے قریب مسلح افراد نے فائرنگ کی اور سکول میں گھسنے کی کوشش کی لیکن فوری طور پر مساجد میں اعلانات کے بعد مقامی لوگوں نے جوابی فائرنگ شروع کردی جس پر حملہ آور موٹرسائیکل پر فرار ہوگئے تاہم یہ واضح نہیں ہو سکا کہ ممکنہ حملہ آوروں کی تعداد کتنی تھی۔ پولیس ذرائع کے مطابق شبقدر کے علاقے میں واقع عرفان پبلک سکول پر حملے کی کوشش ناکام بنائے جانے کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا جبکہ سکول کے اردگرد سکیورٹی فورسز کی بھاری نفری تعینات کردی گئی۔ نجی ٹی وی کے مطابق 6حملہ آور طالبات کو یرغمال بنانے کی کوشش میں تھے۔
اب تو فیصلے کاانتظار ہے
پاکستان کی سیاسی تاریخ بیان کرنا ہو تو مولوی تمیز الدین کیس کا ذکر بھی ضروری ...
آپ کی بہت تعریف سنی ہے، دہشت گردی میں آپ کا بہت نقصان ہوا ہے:چیف جسٹس ...
پشاور: سپریم کورٹ نے آئی جی پولیس خیبرپختونخوا کو غیر متعلقہ افراد سے ...
ننکانہ: فیس بک دوستی، بیساکھی تہوار میں آنیوالی بھارتی لڑکی نے اسلام ...
ننکانہ صاحب (نمائندہ نوائے وقت) بیساکھی تہوار میں شرکت کیلئے آنے والی ...
کیمرون میں سپیشل فورسز کا آپریشن ‘دہشتگروں کی قید سے12 یورپی سیاح ...
ڈولا (اے ایف پی) افریقی ملک کیمرون میں مغوی 12 یورپی سیاحوں کو بازیاب کرا لیا ...
اقوام متحدہ نے دہشتگروں کی مجموعی فہرست جاری کردی، حافظ سعید سمیت 139 ...
واشنگٹن(آن لائن) اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کی جانب سے دہشت گرد افراد اور ...
کوئٹہ: سیکیورٹی فورسز پر خود کش حملے کی کوشش ناکام بنا دی گئی
کوئٹہ میں کچھ موڑ کے قریب سیکیورٹی فورسز پر خود کش حملے کی کوشش ناکام بنا ...