-پاکستان سے ایران جانے والے زائرین کیلئے فیری سروس شروع کرنے کا اعلان

30 اکتوبر 2015

کراچی(آئی این پی) حکومت نے زائرین کیلئے کراچی سے ایران کیلئے فیری سروس شروع کرنے کا اعلان کر دیا وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ کامران مائیکل نے کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بحری سروس شروع کرنے کا مقصد زمینی راستوں پر ہونے والی دہشت گردی سے زائرین کو محفوظ رکھنا ہے۔