کراچی: احتساب عدالت نے امین فہیم کی 11 مقدمات میں ضمانت منظور کر لی
کراچی (آن لائن) وفاقی احتساب عدالت نے پیپلزپارٹی کے رہنما مخدوم امین فہیم کی 11 مقدمات میں قبل ازگرفتاری ضمانت منظور کر لی ہے۔تفصیل کے مطابق وفاقی احتساب عدالت نے ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں مبینہ طور پر اربوں روپے خوردبردکرنے کے متعلق مقدمہ میں پیپلز پارٹی کے رہنما مخدوم امین فہیم کی 11مقدمات میں 50,50 ہزار روپے کی 5نومبر تک قبل ازگرفتاری ضمانت منظور کر لی ہے۔ مخدوم امین فہیم کے وکیل کی جانب سے عدالت میں درخواست دائر کی گئی تھی کہ مخدوم امین فہیم بیمار ہیں وہ عدالت نہیں آسکتے ہیں۔ عدالت 12مقدمات میں ان کی پہلے ہی ضمانت منظورکر چکی ہے۔ عدالت نے درخواست منظورکرتے ہوئے 5نومبرتک قبل ازگرفتاری ضمانت منظورکر لی۔ واضح رہے کہ ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں خوردبرد کے مقدمہ میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سمیت کئی ملزمان کی عدالت پہلے ہی ضمانت منظورکر چکی ہے جبکہ مذکورہ 11مقدمات میں مخدوم امین فہیم کی بیرون ملک ہونے کی وجہ سے عدالت ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کئے گئے تھے۔
لاہورنے کل تیسری بار عمران خان کو مسترد کیا ،بنی گالا والے بھی اوپر کے ...
نوازشریف کا کہنا ہے کہ لاڈلے کو اوپر سے حکم لینے کی عادت بن چکی ہے، اسی وجہ سے ...
قطر کو شام میں امریکا کی فوجی موجودگی کی قیمت ادا کرنی چاہیے : سعودی ...
سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ قطر کو شام میں امریکی افواج کی ...
چوہدری نثار پارٹی چھوڑ دینگے،نہیں چھوڑیں گے....شرطیں لگ گئیں
مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما چوہدری نثار علی خان کی پارٹی قیادت سے ناراضگی کے ...
مختلف مقدمات میں نامزد3 ملزمان کی ضمانت منظور، ایک ملزم کی درخواست ...
راولپنڈی (نیوزرپورٹر) راولپنڈی کی ماتحت عدالتوں نے لڑائی جھگڑے کے مختلف ...
مختلف مقدمات میں 3ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں منظور
راولپنڈی(نیوزرپورٹر)راولپنڈی کی دو عدالتوں نے مختلف مقدمات میں 3ملزمان کی ...
عدالت عظمیٰ مطیع اللہ فہیم خان شہید کے قتل کا سوموٹو ایکشن لے، جنید بھٹی
راولپنڈی(نوائے وقت رپورٹ)مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشنرراولپنڈی کینٹ کے صدر جنید ...