دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے وفاقی دارالحکومت میں پاک فوج سے تربیت یافتہ خصوصی فورس تعینات

30 اکتوبر 2015

اسلام آباد (صباح نیوز) دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے پاک فوج سے تربیت یافتہ 120 جوانوں پر مشتمل خصوصی فورس اسلام آباد میں تعینات کر دی گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق خصوصی فورس کھاریاں میں پاک فوج کی جانب سے تربیت دی گئی۔ خصوصی فورس کو چوالیس چوالیس جوانوں پر مشتمل تین دستوں میں تقسیم کرکے شہر کے مختلف حصوں میں سکیورٹی کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ شہر کے دو مقامات پر فورس کے دستے بیس بیس کے گروپ کی صورت میں مستقل ڈیوٹی دیں گے۔