ایک دوسرے پر کیچڑ اچھالنے کی بجائے عوامی فلاح کے منصوبوں پر کام کیا جائے‘ ڈاکٹر صغیر اصغر

30 اکتوبر 2015

بھکر( نامہ نگار) محسن بھکر اصغر خان نوانی کی ضلع بھکر کے لئے خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں۔ ایک دوسرے پر کیچڑ اچھالنے کی بجائے عوامی فلاح کے منصوبوں پر کام کر کے اپنا معیار بلند کیا جائے آئندہ سیاسی لائحہ عمل کا فیصلہ مستقبل قریب میں کروں گا موجودہ بلدیاتی انتخابات میں ذاتی تعلق والے امیدواروں کی حمایت کا فیصلہ کیا ہے ان خیالات کا اظہار نوانی عوامی محاذ کے قائد ڈاکٹر صغیر اصغر خان نوانی نے صحافیوں سے کیا۔