متحدہ محاذ تحریک بحالی صوبہ بلدیاتی الیکشن کا حصہ نہیں بنے گی: محمد علی درانی

30 اکتوبر 2015

بہاولپور (نیوز رپورٹر) متحدہ محاذ تحریک بحالی صوبہ کے قائد محمد علی درانی نے کہا ہے کہ ان کی تنظےم بلدیاتی الیکشن کاحصہ نہیں بنے گی اور نہ ہی کسی امیدوار کی حمایت کی جائیگی تاہم اگر متحدہ محاذ کاکوئی کارکن کسی امیدوار کی ذاتی حیثیت میں حمایت کرتا ہے تو یہ اس کا ذاتی فعل ہوگا وہ اپنی رہائش گاہ پر ضلعی صدور ہمایوں گلزار، آسیہ کامل، اکرم انصاری، ملک عقیل، محمد علی لاڑ، نواز ناجی، پروفیسر کامل، راجہ شفقت محمود سے ملاقات میں گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ محاذ کے پلیٹ فارم سے کسی کو ڈسپلن کی خلاف ورزی نہیں کرنے دی جائیگی۔ انہوں نے کہاکہ رکنیت سازی کا کام سمجھ بوجھ کےساتھ کیا جائے۔