شوباز حکومت نے میرے خلاف مقدمہ درج کر کے بھونڈی حرکت کی: شوکت محمود بسرا
ہارون آباد(نامہ نگار) پاکستان پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے جنرل سیکرٹری چوہدری شوکت محمودبسراءنے اپنی رہائش گاہ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ شوباز حکومت نے میرے خلاف مقدمات درج کر کے بھونڈی حرکت کی ہے یہ کلر حکومت ہے جو پولیس کو بطورملٹریڈ ونگ کے طور پر استعمال کر رہی ہے یہ مقدمہ میاں محمد نواز شریف اور میاں محمد شہبازشریف کے منہ پر تمانچہ ہے ۔شوکت محمود بسراءنے کہا کہ انتقامی کاروائی کرتے ہوئے جب اعجازا لحق وغیرہ نے دیکھا کہ ہم الیکشن ہار رہے ہیں تو بھونڈی حرکت کرتے ہوئے میرے اور میرے ساتھیوںکے خلاف ایمپلی فائر ایکٹ کا مقدمہ درج کروا دیا گیا۔